ریاست فلوریڈا کے شہر ونٹر پارک میں 3 سالہ بچے کو فٹ بال کے میدان میں غیر معمولی کھیل پیش کرنے پر باہر نکالنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بعد معروف یوٹیوبر اور بچوں کی تعلیم و تربیت سے وابستہ شخصیت مس ریچل نے بھی بچے کی حمایت کردی۔
امریکی خبر رساں ادارے یاہو نیوز کے مطابق نیواڈا نامی کم عمر فٹ بالر کی ویڈیو ہفتے کے روز ریکارڈ کی گئی، جس میں وہ مخالف ٹیم کے بچوں کے خلاف مسلسل گول کرتا دکھائی دیتا ہے۔
ویڈیو میں بچے کے والدین، مارتاسیا اور ڈان، اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کرتے سنائی دیتے ہیں۔ بعد ازاں ویڈیو میں ونٹر پارک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ والدین کی گفتگو دکھائی گئی، جنہیں فٹ بال گراؤنڈ میں بلایا گیا تھا۔
بچے کے والد ڈان کو ویڈیو میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ایک 3 سالہ بچے کے خلاف صرف اس لیے پولیس بلائی گئی کیونکہ وہ بہت اچھا کھیل رہا تھا اور گیند زیادہ دیر تک اپنے پاس رکھتا تھا۔
CALLING THE COPS ON A 3 YEAR OLD IS CRAZY
Nevada is a 3 year old Soccer phenom who had the police called on him in Winter Park, Florida.
His family was allegedly live streaming a game that he scored 10 goals in against 5 year olds.
Opposing parents complained about Nevada’s playing style, that he was holding possession of the ball too much because the other kids couldn’t get the ball from him.
Nevada was kicked out of the league, his family refunded their money and the police escorted his family off the field with a trespass notice.
Punishing a 3 year old child for being too good at a sport is RIDICULOUS.
— Robert Griffin III (@RGIII) October 26, 2026
تاہم ونٹر پارک پولیس کی جانب سے جاری باڈی کیم فوٹیج میں نوجوانوں کی فٹ بال لیگ آئی نائن اسپورٹس کے ایک عہدیدار نے مختلف مؤقف اختیار کیا۔ ان کے مطابق نیواڈا اچھا کھلاڑی ہے، لیکن کھیل کے دوران ضرورت سے زیادہ جارحانہ انداز اپناتا ہے۔
عہدیدار نے الزام لگایا کہ جب انہوں نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو بچے کے والدین نے دوسرے والدین کے ساتھ بحث شروع کردی اور صورت حال کشیدہ ہوگئی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل والدین نے اپنے بیٹے کو کھیل سے باہر کرکے دوسرے بچوں کو موقع دینے پر انہیں ’جاہل‘ کہا تھا۔
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ایمرجنسی کال کی ریکارڈنگ میں بھی لیگ عہدیدار کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ کوئی ہنگامی معاملہ نہیں، تاہم وہ ایک ایسے والدین کی شکایت کرنا چاہتے ہیں جو مبینہ طور پر بدتمیزی کر رہے تھے۔
عہدیدار نے الزام لگایا کہ والد ان کے پیچھے میدان میں گھوم رہے تھے اور انہیں نامناسب الفاظ کہہ رہے تھے، واقعے کے بعد آئی نائن اسپورٹس نے نیواڈا کو لیگ سے نکال دیا اور خزاں کے سیزن کی رجسٹریشن فیس بھی واپس کردی۔
معروف یوٹیوبر بھی حمایت میں آگئیں
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معروف یوٹیوبر، سماجی کارکن اور بچوں کی تعلیم و تربیت سے وابستہ شخصیت ریچل گریفن ایکورسو، جو مس ریچل کے نام سے مشہور ہیں، نے پیر کے روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔
View this post on Instagram
انہوں نے معروف فٹ بال کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ نیواڈا کی حوصلہ افزائی کریں اور اسے محبت اور یادگار تجربات فراہم کریں۔ مس ریچل نے واقعے کو ’نسل پرستانہ، بیمار ذہنیت کا عکاس، صدمہ پہنچانے والا اور قابلِ مذمت‘ قرار دیتے ہوئے بچے کو اپنے شو میں مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کھیلوں سے وابستہ شخصیات پر زور دیا کہ وہ اس کم عمر کھلاڑی کی صلاحیتوں کو سراہیں اور اسے مثبت تجربات فراہم کرنے کے لیے آگے آئیں۔


