وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب و داخلی سلامتی فورس (لخویہ) کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی پارنٹرشپ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں داخلی سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور خطے کی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور داخلی سکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
دوحہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قطری ہم منصب و داخلی سلامتی فورس (لخویہ) کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات
ملاقات میں داخلی سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال
دونوں وزرائے داخلہ کا سکیورٹی پارنٹر شپ بڑھانے پر اتفاق https://t.co/H2otEMth5m
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) October 20, 2026
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔
قطری وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
علاوہ ازیں محسن نقوی نے گلوبل سکیورٹی فورم کی سائیڈ لائنز پر اسپین اور لبنان کے وزرائے داخلہ اور شام کے وزیر ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔
دوحہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گلوبل سکیورٹی فورم کی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں
وفاقی وزیر داخلہ
محسن نقوی کی سپین و لبنان کے وزرائے داخلہ اور شام کے وزیر ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے ملاقاتوفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی اس موقع پر موجود تھے https://t.co/R0PYqmHoqZ
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) October 19, 2026
ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، شام کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ایمرجنسی رسپانس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اسپین کے وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد کمی پر پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
محسن نقوی اور لبنان کے وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان روابط مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔


