پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔
پی اے اے حکام کے مطابق پابندی میں توسیع کرتے ہوئے اس کی مدت 24 نومبر صبح 4 بج کر 59 منٹ تک بڑھا دی ہے۔
حکام کے مطابق پابندی کا اطلاق صرف بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں تک محدود نہیں بلکہ بھارتی ایئرلائنز اور آپریٹرز کی ملکیت یا لیز پر حاصل کیے گئے طیارے بھی اس میں شامل ہیں۔
پی اے اے کے مطابق بھارتی فوجی طیاروں کو بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس اقدام کے تحت بھارتی شہری اور فوجی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش برقرار رہے گی۔
Pakistan has extended its existing airspace restriction on Indian-registered aircraft and aircraft owned, operated or leased by Indian airlines/operators, including military flights, until 24 November 2026 (04:59 AM).
#PAA #Aviation
— Pakistan Airports Authority (@Pk_PAA_Official) October 17, 2026
پس منظر
واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں جس میں اب مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
بعد ازاں پاکستان نے متعدد نوٹمز (NOTAMs) جاری کرتے ہوئے اس پابندی میں وقفے وقفے سے توسیع کی، جو اب 24 نومبر 2026 تک برقرار رہے گی۔
اس پابندی کی وجہ سے بھارتی ائیرلائنز کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسی وجہ سے کئی ائیر لائنز معاشی مسائل کا شکار ہو چکی ہیں۔



