اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک تک سڑک 15 اکتوبر 2026 سے اگلے حکم تک مکمل بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کے لیے متبادل راستوں پر مشتمل ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق سڑک کی بندش کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، لہٰذا شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں اور اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے معمول سے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت لے کر گھر سے نکلیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ڈائیورژن پلان کے مطابق جی فائیو، سیکرٹریٹ اور سرینہ ہوٹل سے راولپنڈی جانے والے شہری سری نگر ہائی وے اور نائنتھ ایونیو استعمال کر سکتے ہیں، متبادل طور پر سری نگر ہائی وے سے مہرآباد، پشاور روڈ کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔ یا پھر لیک ویو یوٹرن سے واپس مری روڈ یا کلب روڈ کی طرف بھی جایا جا سکتا ہے۔
راول ڈیم چوک، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ جانے والے شہری سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو، شکرپڑیاں روڈ، ٹیولپ ہوٹل اور راول ڈیم روڈ استعمال کریں۔
مری اور بھارہ کہو جانے والے شہری فیض آباد، فیصل ایونیو، زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے انڈر پاس، جناح اسکوائر اور کنڑایاں والا چوک کے راستے اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس/ڈائیورشن پلان:
مورخہ 15 اکتوبر 2026 تا اگلے حکم تک راول ڈیم چوک تا کشمیر چوک مکمل روڈ بند ہوگا۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی دقت سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔
جی فائیو، سیکریٹریٹ، سرینہ ہوٹل سے راولپنڈی جانے والے حضرت سِری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔
جی فائیو، سیکریٹریٹ، سرینہ ہوٹل سے راولپنڈی جانے والے حضرات سِری نگر ہائی وے، مہرآباد پشاور روڈ استعمال کریں۔
یاپھر لیک ویو یوٹرن سے واپس مری روڈ یا کلب روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
راول ڈیم چوک، پارک روڈ، لہتراڑ روڈ جانے والے حضرات سری نگر ہائی وے، 7th ایونیو، شکرپڑیاں روڈ، ٹیولپ ہوٹل، راول ڈیم روڈ استعمال کریں۔
مری اور بہارہ کہو جانے والے حضرات براستہ فیض آباد فیصل ایونیو، زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے اندر پاس جناح سکوائر سے کونڑایاں والا چوک سے بہارہ کہو مری جا سکیں گے۔
راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے حضرات 9th ایونیو، فقیر ایپی روڈ، سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔
پارک روڈ، لہتراڑ روڈ سے اسلام آباد آنے والے حضرت ٹیولپ ہوٹل روڈ، گارڈن ایونیو، شکرپڑیاں روڈ، 7th ایونیو استعمال کریں۔
ڈائیورشنز کے دوران شاہراوں پر ٹریفک کا روانی میں خلل آئے گا۔شہری سفر کے لئے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت کے لئے موجود ہیں۔ سی ٹی او
مزید ٹریفک اپڈیٹس آئی ٹی پی FM 92.4 پر بھی عوام الناس کی رہنمائی کے لیے جاری کی جائیں گی۔
مزید معلومات کے لئے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز فالو کریں۔
#WeRIslamabadPolice— Islamabad Police (@ICT_Police) October 15, 2026
راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔
پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ سے اسلام آباد آنے والے شہری ٹیولپ ہوٹل روڈ، گارڈن ایونیو، شکرپڑیاں روڈ اور سیونتھ ایونیو کا راستہ اختیار کریں۔
ٹریفک پولیس کا شہریوں کے لیے پیغام
چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق ڈائیورژن کے دوران اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران مختلف مقامات پر موجود رہیں گے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو تازہ ترین صورت حال سے آگاہ رہنے کے لیے آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سننے اور اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز فالو کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کا محفوظ اور آسان سفر یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، لہٰذا عوام الناس ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں اور بند سڑک کی طرف جانے سے گریز کریں۔



