ویسٹ انڈیز نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز دو دو سے برابر کر دی۔ ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 24 رنز سے شکست دی۔
بھارت کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز سجو سیمسن اور ابھیشک شرما نے کیا، ابھیشک شرما 29 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ سنجو سیمسن 56 رنز بنا کر پال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے 23 گیندوں پر چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔
ایشان کشن 6 رنز بنا سکے، شیریاس ائیر 16، تلک ورما 43، نیتیش کمار 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت نے نو وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمو پال نے تباہ کن بولنگ کی انہوں نے پانچ بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 50 گیندوں پر ناقابلِ شکست 102 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے، جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 204 رہا۔
شیرفین ردرفورڈ نے بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر ناقابلِ شکست 49 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
ویسٹ انڈیز کے شمراون ہیٹمائر نے صرف 12 گیندوں پر 33 رنز بنائے، جبکہ روومین پاول نے 17 گیندوں پر 24 رنز اسکور کیے۔ جیول اینڈریو 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل، پرنس یادیو اور ارشدیپ سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارتی بولرز رنز کی رفتار روکنے میں ناکام رہے اور ویسٹ انڈیز نے 12.35 رنز فی اوور کی اوسط سے بڑا مجموعہ اسکور کیا۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے گزشتہ نتائج
پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین مقابلوں میں بھارت نے دو جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک میچ جیتا تھا اب بھارت نے چوتھا میچ جیت کر سیریز دو دو سے برابر کر دی ہے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی 6 اکتوبر کو کھیلا گیا جس میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ شائی ہوپ نے اس میچ میں بھی ناقابلِ شکست 102 رنز بنائے تھے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی 11 اکتوبر کو ہوا جس میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔



