وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عمانی ہم منصب سید بدر بن حمد البوسعیدی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات پاکستان اور عمان کے آٹھویں مشترکہ وزارتی اجلاس سے قبل ہوئی، دونوں رہنماؤں نے قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ علاقائی صورتحال، امن اور استحکام کیلئے سفارت کاری اور مذاکرات کی اہمیت پربھی زور دیا گیا۔ عمانی وزیر خارجہ نے کی علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a cordial meeting with H.E. Sayyid Badr bin Hamad bin Hamood Al Busaidi @badralbusaidi ahead of the 8th Pakistan-Oman Joint Ministerial session.
The two Ministers reaffirmed the close, fraternal ties between Pakistan and Oman and underscored the importance of sustained high-level engagement to deepen cooperation across all areas of mutual interest, particularly trade, investment and people-to-people contacts.
Exchanging views on regional developments, the two Ministers emphasized the importance of dialogue and diplomacy in advancing lasting peace and stability. The Omani Foreign Minister commended Pakistan’s efforts to promote regional peace and security. DPM/FM also acknowledged and appreciated Oman’s constructive role and its shared aspirations for regional peace and stability.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 14, 2026
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کیلئے عمان کے تعمیری کردار کا اعتراف کیا ، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا۔
بعد ازاں پاکستان اور عمان کے مشترکہ وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمان کے وزیر خارجہ کا پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، عمانی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ عمانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے سدا بہار تعلقات کا مظہر ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک عمان تعلقات تاریخی، دوستانہ اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، عمانی ہم منصب کی آمد سے سفارتی اور معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے عمان کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عمانی شراکت داری کو تجارتی و معاشی شعبوں میں فعال بنانے کیلئے پرامید ہے، پاکستان عمانی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گا، امید ہے یہ دورہ دونوں ممالک کے متعدد شعبوں میں تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عمان کے وزیر خارجہ سے خوشگوار ملاقات ہوئی ، دوطرفہ تعاون پر اتفاق ہوا، ہم نے اتفاق کیا کہ مشترکہ اجلاسوں میں طویل وقفہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران عمان نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کی۔
اس موقع پر عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی نے کہا کہ مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمان پاکستان کے ساتھ قریبی روابط اور تعاون کا خواہاں ہے۔
عمانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار حوصلہ افزاہے، خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور تاریخ پر مبنی ہیں، پاکستان کیساتھ تجارتی اور معاشی روابط کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں، وزارتی سطح کے مذاکرات دونوں ممالک کو مزید قریب لائیں گے، پاکستان کے ساتھ عوامی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
سید بدر بن حمد البوسعیدی گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے ، ایئرپورٹ پر اقتصادی امور ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری اور وزارتِ خارجہ میں مشرقِ وسطیٰ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے ان کا استقبال کیا تھا، ان کا دورہ آج 14 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو رہا ہے۔
His Excellency Sayyid Badr bin Hamad bin Hamood Albusaidi @badralbusaidi, Foreign Minister of the Sultanate of Oman, arrived in Islamabad today on an official visit to Pakistan during 13-14 October 2026. He was received at the airport by Additional Secretary Economic Affairs Division and Additional Secretary (Middle East), Ministry of Foreign Affairs. The Foreign Minister would lead the Omani delegation for the 8th Pak-Oman JMC; and hold bilateral meeting with Deputy Prime Minister/ Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 13, 2026
اس سے قبل 8 ستمبر کو پاکستان اور عمان کے درمیان گوادر بندرگاہ اور عمان کی صحار بندرگاہ کو جڑواں بندرگاہیں قرار دینے کے منصوبے پر بات چیت ہوئی تھی۔ حکام نے اس سلسلے میں براہِ راست رابطوں، سرمایہ کاری اور بحری شعبے میں قریبی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا تھا۔


