وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر صوبہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا ہے، صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کیے، اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں آج (اتوار کو) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی منظوری دی گئی۔
سینئر صحافی و تجزیہ نگار مظہر عباس نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “1958 سے 2026 تک اکتوبر کا مہینہ جمہوریت کے لیے اکثر بُری خبریں کیوں لاتا رہا ہے؟”
Why Oct. often bring ‘bad news’ for democracy from 1958 to 2026. Saddest part is that each time one party or the other welcomed such moves. On Oct 12th, 1999 when PM Nawaz was sacked PPP welcome the move. Now, PPP and PML(N) agreed to get rid of PTI KP Govt. No lesson learnt.
— Mazhar Abbas (@MazharAbbasGEO) October 11, 2026
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار کسی نہ کسی سیاسی جماعت نے ایسے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔
مظہر عباس کا کہنا تھا کہ 12 اکتوبر 1999 کو جب وزیراعظم نواز شریف کو اقتدار سے ہٹایا گیا تو پیپلز پارٹی نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا تھا۔ اب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کرنے پر متفق ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اگر کسی صوبے میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہوجائے تو وفاق کے پاس وہاں ایمرجنسی لگانے اورساتھ ہی صوبے کا نظم و نسق گورنر کو سونپنے کا اختیار ہے۔ آئین کا آرٹیکل 232 (1) ایمرجنسی سے متعلق ہے اور آرٹیکل 234 (1) میں گورنر راج کا ذکر ہے، لہذا ان دونوں آرٹیکلز کا اطلاق کیا گیا ہے۔
‘بلاول بھٹو گورنر راج یا ایمرجنسی کو سیاسی ایٹم قرار دیتے’
اینکر پرسن شہزاد اقبال نے اپنی ایکس پوسٹ پر پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کو “سیاسی ایٹم بم” قرار دیتے ہیں، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر آصف علی زرداری گورنر راج نافذ کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں۔
Bilawal Bhutto calls Governor’s Rule or an emergency a “political atom bomb” yet President Zardari has completed hat-trick of imposing Governor’s Rule. The irony is hard to miss.
2009 in Punjab
2013 in Balouchistan
2026 in KP— Shahzad Iqbal (@ShahzadIqbalGEO) October 11, 2026
انہوں نے اپنی پوسٹ میں پیپلزپارٹی کی جانب سے مختلف ادوار میں گورنر راج نافذ کیے جانے کے اقدامات کی تفصیل تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تضاد کو نظر انداز کرنا مشکل ہے۔
‘تاریخ سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا’
صحافی عثمان خلجی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “پی ایم ایل (ن) اور پیپلز پارٹی نے پاکستان میں آمرانہ طرزِ حکمرانی اور آمریت کی حمایت کرکے جو غیر جمہوری کردار ادا کیا ہے، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔”
The anti-democratic role of the PML-N & PPP in supporting authoritarianism & dictatorship in Pakistan will never be forgotten. They have played the biggest role as happy accomplices in undermining the mandate of the people of Pakistan & have learnt nothing from their own history.
— Usama Khilji (@UsamaKhilji) October 11, 2026
انہوں نے مزید لکھا کہ “عوام کے مینڈیٹ کو پامال کرنے میں دونوں جماعتوں نے بھرپور ساتھ دیا ہے، اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی تاریخ سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔”
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنا اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرنا ہماری تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک ہے۔ اس کے تمام ذمہ داروں، بشمول مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ نے ہمارے عوام کے خلاف ناقابلِ معافی جرم کیا ہے۔ اس ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کرنا ہمارا فرض ہے!
‘سہیل آفریدی نے عملاً وفاقی حکومت کو قبضے کی دعوت دی’
سینئر صحافی طلعت حسین نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ “سہیل آفریدی اور ان کے ساتھی پی ٹی آئی کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے بظاہر پارٹی کا وہ واحد سیاسی پتا بھی ضائع کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جس کی مدد سے پی ٹی آئی، عمران خان کے معاملے پر وفاقی حکومت سے سودے بازی کر سکتی تھی، یعنی صوبے میں اپنی حکومت۔”
Suhail Afridi and his associates have proven to be absolutely disastrous for the PTI. They have diligently worked to destroy the party’s only political card (PTI govt) to bargain with the federation on Imran Khan. They have literally invited the federal govt to take over power. They are either top level fools or top level Trojan Horses. In either case, they have cooked the PTI’s goose throughly.
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) October 11, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ “سہیل آفریدی نے عملاً وفاقی حکومت کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی دعوت دے دی۔ یا تو وہ انتہائی درجے کے نادان ہیں یا پھر ایسے مہرے جو اندر رہ کر اپنی ہی جماعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ دونوں صورتوں میں انہوں نے پی ٹی آئی کے لیے حالات انتہائی خراب کر دیے ہیں۔”
‘ایمرجنسی نہیں لگے گی، سہیل آفریدی پُرامید تھے’
نیوز اینکر مہر بخاری نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ “ان کی گزشتہ رات خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے بات ہوئی۔ انہیں امید تھی کہ حکمتِ عملی پر نظرثانی کرتے ہوئے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جائے گا جو ایک منتخب اور عوامی مقبولیت رکھنے والی حکومت کے خلاف ہو۔”
I spoke to KP Chief Minister Sohail Afridi last night. He was hopeful that better sense would prevail and they wouldn’t go against an elected, popular government.
I told him we were getting news which said otherwise, yet he seemed hopeful an agreement was more likely to be reached in the next 48 hours, ensuring access to Imran Khan and proper medical treatment.
He didn’t believe emergency rule will be imposed, because the backlash would be too much to handle. People in KP genuinely love Khan, he said.
He said, if emergency and/or GovRaj were slapped on, there would be no protests at the cantonments or the Governor House, but a huge crowd would gather in Peshawar and sit in.For now, all eyes are on what comes next.
#emergency #Pakistan #KPK #SohailAfridilSF #PTI
— Meher Bokhari (@meherbokhari) October 11, 2026
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ “میں نے انہیں بتایا کہ ہمیں اس کے برعکس خبریں مل رہی ہیں، لیکن وہ پُرامید تھے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کسی معاہدے پر اتفاق کا امکان زیادہ ہے، جس کے نتیجے میں عمران خان تک رسائی اور انہیں مناسب طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔”
مہر بخاری کا کہنا تھا کہ “انہیں (سہیل آفریدی کو) یقین نہیں تھا کہ ایمرجنسی نافذ کی جائے گی کیونکہ اس کے ردعمل کو سنبھالنا بہت مشکل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ واقعی خان سے محبت کرتے ہیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ “انہوں (سہیل آفریدی) نے کہا کہ اگر ایمرجنسی نافذ کی گئی یا گورنر راج لگایا گیا تو چھاؤنیوں یا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج نہیں ہوگا، بلکہ پشاور میں ایک بہت بڑا مجمع جمع ہوگا اور وہیں دھرنا دے کر بیٹھ جائے گا۔ فی الحال سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔”
