ملک میں مسلسل سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ایک تولہ سونا 5ہزار900 روپے جبکہ پرسوں یعنی 8 اکتوبر کو 600 روپے مہنگا ہوا تھا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوکر4لاکھ 42ہزار36 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10گرام سونا 943 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قمیت 3لاکھ 78ہزار974 روپے ہوگئی۔
خیال رہے عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔
عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔
پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


