سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو جیتنے کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے لاہیرو اودارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 91 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
کامندو مینڈس نے 18 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے، جبکہ داسن شناکا نے 15 گیندوں پر 18 رنز بنائے باقی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عمران نے 21 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاداب خان، صائم ایوب اور رضااللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
.@iNaseemShah shines in the first over! ☝️
Sri Lanka captain Kusal Mendis removed ⚡
#PAKvSL | #CricketKaJashan | #BackTheBoysInGreen https://t.co/W6G8OkD4Bh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9, 2026
سری لنکا نے اننگز کا اختتام 182 رنز پر کیا، جس میں اضافی رنز کی تعداد 29 رہی۔ پاکستانی بولرز نے 18 وائیڈ اور ایک نو بال بھی کی۔
پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 20 اوورز میں 183 رنز درکار ہیں۔



