ناپسندیدہ پالیسیوں اور ’احمقانہ‘ فیصلوں کے باعث مڈ ٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ہاتھوں کانگریس پر کنٹرول کھونے کے بعد بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عقل کو ہاتھ نہ مارا اور ایک اور احمقانہ اقدام سے ایک بار پھر اپنا اور اپنی پارٹی کا مذاق بنوا دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ ٹرمپ نے ’الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (یو ایف سی)‘ کے سربراہ ڈینا وائٹ کو وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کی جاب آفر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اعلان کیا کہ انہوں نے یو ایف سی کے صدر ڈینا وائٹ کو وائٹ ہاؤس کا پریس سیکریٹری بننے کی پیشکش کی ہے۔
I am pleased to announce that the Great Dana White, a violent Fighter and Warrior, has been offered the job of Press Secretary of the United States. I have requested that he bring with him assistants, even though some are not from our Country, of Islam Makhachev, Khabib Nurmagomedov, Justin Gaethje, Daniel Cormier, Amanda Nunes, and Kayla Harris. We need these people to defend us against the Lunatic Left. Dana will be a Press Secretary like none other. Dana, please take the job! President DONALD J. TRUMP
( TS: Nov 7 2026, 1:40 PM ET )
— Commentary Donald J. Trump Truth Social Posts On X (@TrumpTruthOnX) November 7, 2026
انہوں نے مزید کہ ”میں نے ڈینا وائٹ کو اپنے ساتھ یو ایف سی کے فائٹرز اسلام مخاشیف، حبیب نورمحمدوف، جسٹن گیٹجی، ڈینیئل کورمیئر، امانڈا نونیز اور کیلا ہیرس کو معاونین کے طور پر ساتھ لانے کی درخواست کی ہے۔ ہمیں بائیں بازو کے خلاف دفاع کے لیے ایسے لوگوں کی ضرورت ہے۔“
یاد رہے کہ ریپبلکن پارٹی کو حالیہ وسط مدتی انتخابات میں تاریخی شکست کے بعد صدر ٹرمپ اپنی انتظامیہ کے بعض اہم عہدیداروں میں تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔ ان میں وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کا خالی عہدہ بھی شامل ہے۔ یہ منصب کیٹی زکریا کو صرف 4 روز بعد عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد خالی ہوا تھا۔
تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ڈینا وائٹ کو ترجمان کی جاب آفر کرنے پر حیرت کا اظہار کیا، کیونکہ موصوف کا سیاسی تجربہ زیرو ہے اور وہ یو ایف سی کو فروغ دینے والی ایک کاروباری شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ پھر ماضی میں میڈیا کے ساتھ ان کے تنازعات اور یو ایف سی فائٹرز کو سرکاری ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز پر بھی سوالات اٹھے۔
Oh my god someone told Trump to pick DoD Spox and ex-House GOP flak Dana White as Press Secretary and he thought they meant Dana White the CEO of UFC. https://t.co/MpdfQOsgs3
— Conor Rogers (@conorjrogers) November 7, 2026
سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی خیال ہے کہ شاید ٹرمپ کو اسی نام کی ایک دوسری شخصیت، ڈینا ڈبلیو وائٹ، کو یہ عہدہ دینے کا مشورہ دیا گیا ہو، جو امریکی محکمہ دفاع میں عوامی رابطوں کی عہدیدار رہ چکی ہیں۔
سوشل میڈیا پوسٹوں کے مطابق پریس سیکریٹری کے ممکنہ امیدواروں میں ڈینا ڈبلیو وائٹ نامی ایک خاتون بھی شامل تھیں، جو امریکی وزیرِ دفاع کے دفتر میں عوامی امور کی عہدیدار رہ چکی ہیں اور اس نوعیت کے کام کا تجربہ رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کے لیے وہ یو ایف سی کے سربراہ کے مقابلے میں زیادہ موزوں امیدوار ہو سکتی ہیں۔
ایک انسٹاگرام پیج نے تو اپنی ویڈیو میں ٹرمپ کو ’تاریخ کا سب سے بڑا بے وقوف‘ کہتے ہوئے کہا کہ انہیں کمیونی کیشنز میں ڈگری اور تجربہ رکھنے والی ڈینا وائٹ کو ترجمان رکھنے کا مشورہ دیا گیا مگر وہ یہ آفر یو ایف سی کے سربراہ کو یہ آفر دے بیٹھے کیونکہ دونوں ہم نام ہیں اور ٹرمپ اس خاتون کو جانتے ہی نہیں جو اس جاب کے لیے واقعی اہل ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب یو ایف سی کے سربراہ ڈینا وائٹ نے ٹرمپ کی آفر پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ واشنگٹن جا رہے ہیں اور پیر کو صدر ٹرمپ سے ان کی ملاقات طے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پہلے ہی بہت سی ذمہ داریاں ہیں اور ملاقات کے بعد وہ اس معاملے پر مزید بات کر سکیں گے۔
اس سے قبل سی این این نے رپورٹ کیا تھا کہ ڈینا وائٹ نجی طور پر یہ پیشکش مسترد کر چکے ہیں یا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد ایسا کرنے کا امکان ہے۔
🚨 Dana White says he’s flying to Washington DC “right now” after President Trump offered him the White House press secretary role 👀 https://t.co/GGK3F2VUSr
— Championship Rounds (@ChampRDS) November 7, 2026
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ وہ اس عہدے کو قبول کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں۔
