ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روزفی تولہ سونا600 روپےاضافے سے4 لاکھ35ہزار 36روپے پرپہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کے اضافے سے3 لاکھ72 ہزار973روپے ہوگئی۔
گزشتہ روز پاکستان میں ایک تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے سستا ہوا تھا۔
سونے کی قیمتوں پر کون سے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں؟
عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔
عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔
پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


