اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اہم دورے پر کل صبح پاکستان پہنچیں گے۔
.@antonioguterres is departing tonight, 4 October, for a previously scheduled trip to Pakistan, where he is expected to arrive on Tuesday morning.
He is expected to be back in New York on Thursday.
Full note here: https://t.co/fMM4QWq8Jb
— UN Spokesperson (@UN_Spokesperson) October 5, 2026
انتونیو گوتریس آخری مرتبہ 2022 میں پاکستان آئے تھے جب انہوں نے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔
UN Secretary-General Antonio Guterres says he has “never seen climate carnage” like the Pakistan floods https://t.co/YGqZnd9Grk https://t.co/Oq6VBE1WFK
— Al Jazeera English (@AJEnglish) September 10, 2022
دورۂ پاکستان کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں اعلیٰ حکومتی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور صدر مملکت آصف علی زرداری شامل ہیں۔
UN Secretary-General Antonio Guterres is scheduled to arrive in Islamabad today for a four-day visit to meet Prime Minister Shehbaz Sharif and President Asif Ali Zardari and discuss Pakistan’s mediatory role in the U.S. conflict with Iran.
#AntonioGuterres #Pakistan #UnitedNations #USIranConflict #PakistanTV
— Pakistan TV (@PakTVGlobal) October 5, 2026
اس مرتبہ بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا دورہ کریں گے جہاں وہ سیلاب کے بعد آفات سے نمٹنے کی تیاری کا خود مشاہدہ کریں گے۔
2022 میں پاکستان کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔
یو این ایم او جی آئی پی ہیڈکوارٹرز بھی جائیں گے
اسلام آباد میں انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ ان انڈیا اینڈ پاکستان (یو این ایم او جی آئی پی) کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔
یو این ایم او جی آئی پی بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا مشن ہے۔
امریکا، ایران مذاکرات پر بھی بات ہوگی
دورۂ پاکستان کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی اور ثالثی کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اس موقع پر پاکستان کے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حمایت میں تعمیری کردار پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل جمعرات کو نیویارک واپس پہنچنے کی توقع ہے۔
انتونیو گوتریس کون ہیں؟
انتونیو گوتریس 1949 میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے Instituto Superior Técnico سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔
وہ پرتگالی، انگریزی، فرانسیسی اور ہسپانوی زبانیں روانی سے بولتے ہیں۔ انتونیو گوتریس کی شادی کاتارینا ڈی المیڈا واز پنٹو سے ہوئی اور ان کے دو بچے، ایک سوتیلا بیٹا اور تین پوتے پوتیاں ہیں۔
انتونیو گوتریس اس وقت اقوام متحدہ کے نویں سیکریٹری جنرل ہیں، جنہوں نے یکم جنوری 2017 کو اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بننے سے قبل انتونیو گوتریس جون 2005 سے دسمبر 2015 تک اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے منصب پر فائز رہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین بننے سے قبل انتونیو گوتریس نے 20 سال سے زائد عرصہ حکومت اور عوامی خدمت میں گزارا۔
وہ 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیراعظم رہے۔ اس دوران وہ مشرقی تیمور کے بحران کے حل کے لیے عالمی کوششوں میں بھی نمایاں طور پر شامل رہے۔
انتونیو گوتریس 1976 میں پرتگال کی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے اور 17 سال تک پارلیمنٹ میں خدمات انجام دیں۔
1981 سے 1983 تک وہ کونسل آف یورپ کی پارلیمانی اسمبلی کے رکن رہے جہاں انہوں نے آبادی، ہجرت اور پناہ گزینوں سے متعلق کمیٹی کی سربراہی کی۔
گوتریس کئی برس تک سوشلِسٹ انٹرنیشنل سے بھی وابستہ رہے، جو دنیا بھر کی سماجی جمہوری سیاسی جماعتوں کی عالمی تنظیم ہے۔ وہ 1992 سے 1999 تک تنظیم کے نائب صدر رہے جبکہ 1999 سے 2005 کے وسط تک اس کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
انہوں نے پرتگالی ریفیوجی کونسل اور پرتگالی کنزیومرز ایسوسی ایشن ڈی ای سی او کی بنیاد رکھنے میں بھی کردار ادا کیا۔ 1970 کی دہائی کے اوائل میں وہ لزبن کے غریب علاقوں میں سماجی ترقی کے منصوبوں پر کام کرنے والی ایک تنظیم کے صدر بھی رہے۔

