سونے کی قیمت مسلسل 3 دن کم ہونے کے بعد آج پھر بڑھ گئی۔
واضح رہے 26 ستمبر بروز ہفتے کو فی تولہ سونا 2100، 28 ستمبر یعنی پیر کو 12 ہزار 800 روپے جبکہ گزشتہ روز800 روپے سستا ہوا تھا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 4300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3686 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہو گیا۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 43 ڈالرز اضافے کے بعد 4191 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتیں ڈیمانڈ اور سپلائی کے سادہ اصول پر چلتی ہیں۔ عالمی سطح پر جب سونا بیچنے والے زیادہ ہو جائیں تو قیمتیں گر جاتی ہیں اور جب خریدار بڑھیں تو دوبارہ چڑھ جاتی ہیں۔ پاکستان میں بھی یہی سلسلہ جاری رہتا ہے، جہاں عالمی مارکیٹ کے جھٹکے مقامی صرافہ بازار میں راتوں رات نظر آ جاتے ہیں۔
خریداروں کے لیے یہ کمی ریلیف کا باعث بنی ہے، تاہم ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ سونے کی قیمتیں انتہائی اتار چڑھاؤ والی ہیں اور عالمی حالات کے مطابق کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہیں۔

