ٹیکس دہندگان کو ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے بینکوں کے اوقات کار آج رات 10بجے تک بڑھا دئیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ فیصلہ ایف بی آرکی درخواست پر کیا گیا ہے۔تمام کمرشل بینکوں کی شاخیں آج رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔
To facilitate taxpayers in making over-the-counter payment of Government duties and taxes, it has been decided, on the request of Federal Board of Revenue (FBR), that all branches of commercial banks shall observe extended working hours until 10:00 P.M. on Wednesday, September… pic.twitter.com/nwNJqqIC1M
— SBP (@StateBank_Pak) September 29, 2026
اعلامیہ کے مطابق بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ شاخیں اس وقت تک کھلی رکھیں جب تک سرکاری ٹرانزیکشن کے لیے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت درکار ہو۔
سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی میں سہولت کے پیش نظر انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشن ، اے ٹی ایم اور دیگر ڈجیٹل پلیٹ فارم بلا تعطل خدمات فراہم کرتے رہیں۔
ایف بی آر کی یاد دہانی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس سال کے گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، مقررہ وقت تک گوشوارے جمع نہ کرانے پر بھاری جرمانے عائد کیے جاسکتے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق ایف بی آرکا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان آخری تاریخ گزرنے سے قبل اپنے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرادیں تاکہ انہیں جرمانوں اوردیگر قانونی کارروائی سے بچنے میں مدد مل سکے۔
ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ آخری روز کا انتظار کرنے کے بجائے بروقت اپنے گوشوارے مکمل کرکے جمع کرائیں۔
آن لائن گوشوارے جمع کرانے کی سہولت
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے شہریوں کو آن لائن سہولت سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ ٹیکس دہندگان ایف بی آر کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے گوشوارے جمع کراسکتے ہیں جبکہ ٹیکس آسان ایپ بھی اس مقصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آن لائن نظام کے ذریعے ٹیکس دہندگان گھر بیٹھے اپنے گوشوارے جمع کراسکتے ہیں، جس سے ٹیکس دفاتر جانے کی ضرورت بھی کم ہوجاتی ہے۔
آخری تاریخ کے بعد جرمانے
ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کو جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ٹیکس ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد پیدا ہونے والی قانونی پیچیدگیوں سے بچیں۔
ایف بی آر کے مطابق جو افراد گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار یا ٹیکس سے متعلق کسی معاملے میں رہنمائی چاہتے ہیں وہ ایف بی آر کی ہیلپ لائن سے رجوع کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیکس دہندگان قریبی ایف بی آر دفتر سے بھی ضروری معلومات اور معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔

