ناگویا: ایشین گیمز کے مینز والی بال مقابلوں میں پاکستان نے آخری گروپ میچ میں میزبان جاپان کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کے باوجود کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
قومی ٹیم نے گروپ اے میں دو کامیابیاں حاصل کرکے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ آخری میچ میں جاپان کے خلاف اسے تینوں سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں جاپانی ٹیم نے قومی ٹیم کو تینوں سیٹس میں شکست دی۔
جاپان نے پہلا سیٹ سخت مقابلے کے بعد 29-27 سے اپنے نام کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں پاکستان کو 25-20 اور تیسرے سیٹ میں 25-22 سے شکست دی۔
یوں جاپان نے پاکستان کے خلاف میچ 3-0 سے جیت لیا، تاہم اس شکست کے باوجود قومی ٹیم گروپ مرحلے میں حاصل کی گئی دو فتوحات کی بدولت کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔
کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، پاکستان کا بھارت سے مقابلہ
دوسری جانب یشین گیمز مینز والی بال کے کوارٹر فائنلز کی لائن اپ مکمل ہوگئی، پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا، چاروں کوارٹر فائنلز یکم اکتوبر کو شیڈول کیے گئے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کوارٹر فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کھیلا جائے گا، قومی ٹیم گروپ مرحلے میں قازقستان اور ازبکستان کے خلاف کامیابیوں کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی ہے۔
دیگر کوارٹر فائنلز میں ایران کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا جبکہ تیسرے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ اور چین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں میزبان جاپان کا مقابلہ قطر سے ہوگا۔ کوارٹر فائنلز میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
🇯🇵 UNDEFEATED! JAPAN SECURES THE TOP SEED! ⚡
The host nation stays perfect! Japan secures the top seed in Pool A, finishing the preliminary round undefeated after a hard-fought straight-sets victory over 🇵🇰 Pakistan: 29–27, 25–20, 25–22
Both teams will advance to the… pic.twitter.com/nacROkeevy
— Volleytrails (@volleytrails) September 29, 2026
پاکستان نے ازبکستان کو 3-0 سے ہرایا
واضح رہے کہ پاکستان نے ایشین گیمزوالی بال کے گروپ مرحلے میں ازبکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ 3-0 سے جیتا تھا۔
قومی ٹیم نے تینوں سیٹس میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے ازبکستان کو ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
🇵🇰 BACK-TO-BACK WINS! 🔥
Pakistan maintains their strong showing at the Asian Games, improving to 2-0 in Pool A after a decisive straight-sets sweep over 🇺🇿 Uzbekistan: 25–18, 25–18, 25–20.#AsianGames2026 #AichiNagoya2026 #Volleyball
📸 AINAGOC pic.twitter.com/mNPi1dwgRu— Volleytrails (@volleytrails) September 28, 2026
اس سے قبل پاکستان نے گروپ اے کے اپنے پہلے میچ میں قازقستان کو 3-1 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
قومی ٹیم نے قازقستان کے خلاف پہلے دو سیٹس 25-16 اور 25-22 سے جیتے، تیسرے سیٹ میں قازقستان نے 25-17 سے کامیابی حاصل کی، تاہم پاکستان نے چوتھا سیٹ 25-20 سے جیت کر میچ 3-1 سے اپنے نام کرلیا تھا۔
🇵🇰 Pakistan Captain Raises Concerns Over Asian Games Arrangements
Pakistan men’s volleyball team captain Murad Jahan has expressed his disappointment with the organizers of the Asian Games over what he described as several logistical issues affecting the team.
According to… pic.twitter.com/azybrbWXhw
— Volleytrails (@volleytrails) September 28, 2026
کوارٹر فائنل میں پاکستان کی نظریں اگلے مرحلے پر
گروپ مرحلے کے اختتام پر پاکستان نے 6 پوائنٹس حاصل کرکے گروپ اے میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
قومی ٹیم نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ آخری گروپ میچ میں جاپان کے خلاف شکست ہوئی۔
ایشین گیمز مینز والی بال کے کوارٹر فائنلز یکم اکتوبرکو کھیلے جائیں گے، جہاں پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی مہم جاری رکھے گا۔
پاکستان والی بال ٹیم کی جانب سے گروپ مرحلے میں قازقستان اورازبکستان کے خلاف کامیابیاں قومی ٹیم کو آخری آٹھ ٹیموں میں پہنچانے میں اہم ثابت ہوئیں۔
قازقستان کے خلاف 3-1 اور ازبکستان کے خلاف 3-0 کی فتوحات کے بعد قومی ٹیم نے جاپان کے خلاف بھی بھرپور مقابلہ کیا، تاہم میزبان ٹیم نے مسلسل تین سیٹس جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔



