کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں 14 سالہ اسرائیلی شہریت رکھنے والا نوجوان ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی ٹائمز کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی ڈرون نے کیف میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 14 سالہ اسرائیلی نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیف میں قائم اسرائیلی سفارتخانہ اور بیرون ملک مشکلات کا شکار اسرائیلی شہریوں کیلئے وزارت خارجہ کا سچویشن سینٹر متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ضرورت کے مطابق ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور سفارتخانہ خاندان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔
کیف میں رہائشی عمارت پر حملہ
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران کیف سمیت یوکرین کے مختلف علاقوں میں ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ حملوں میں رہائشی علاقوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں کے دوران دارالحکومت کیف میں شہری تنصیبات اور رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی سفارتخانہ خاندان سے رابطہ
اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا کہ کیف میں موجود سفارتخانہ اور وزارت خارجہ کا سچویشن سینٹر واقعے کے بعد متاثرہ خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ حکام کے مطابق خاندان کو درکار معاونت فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران کیف پر ڈرون حملے متعدد مرتبہ کیے جاچکے ہیں، جن میں شہریوں کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔



