انگلش کاؤنٹی کرکٹر رابن داس کو خاتون سے زیادتی کے 2 مقدمات میں چارج کر دیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایسکیس کاؤنٹی کے کرکٹر رابن داس پر 23 جولائی 2026ء کو دو بار زیادتی کے الزامات کے بعد فرد جرم عائد کر دی گئی تھی۔ 24 سالہ رابن داس 9 اکتوبر کو اِنر لندن کراؤن کورٹ میں پیش ہوں گے۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق رابن داس کو گزشتہ سال 27 اگست کو مارچ 2024 میں برطانوی علاقے برکسن میں ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کی رپورٹ کے بعد گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
ٹاپ آرڈر بلے باز رابن داس ایسیکس کی جانب سے 60 میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے رواں سال 21 جولائی کو مڈل سیکس کے خلاف ون ڈے کپ کے میچ میں آخری مرتبہ کاؤنٹی کی نمائندگی کی تھی۔
“متاثرہ خاتون کو ماہر افسران کی جانب سے مسلسل معاونت فراہم کی جا رہی ہے”
میٹروپولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ والتھم فاریسٹ کی کوئنز روڈ کے رہائشی رابن داس پر 23 جولائی 2026 کو زیادتی کے دو الزامات عائد کیے گئے۔ یہ الزامات 27 اگست 2025 کو ان کی گرفتاری کے بعد عائد کیے گئے، متاثرہ خاتون کو ماہر افسران کی جانب سے مسلسل معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
ایسکس کاؤنٹی نے رابن داس کو معطل کر دیا
دوسری جانب ایسیکس کاؤنٹی نے تصدیق کی ہے کہ مقدمے کے بعد سے رابن داس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ فردِ جرم مڈل سیکس کے خلاف میچ کے دو روز بعد عائد کی گئی تھی۔
ایسیکس نے کہا کہ کلب تمام متعلقہ قانونی کارروائیوں اور ہدایات پر عمل جاری رکھے گا۔ کلب کے پاس کھلاڑیوں کے تحفظ اور انسانی وسائل سے متعلق سخت ضوابط موجود ہیں اور تمام ملازمین سے ہر وقت پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے اعلیٰ ترین معیار پر پورا اترنے کی توقع کی جاتی ہے۔
کلب نے مزید کہا کہ چونکہ اس وقت قانونی کارروائی جاری ہے، اس لیے وہ اس وقت مزید کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔
رابن داس نے 2020 میں ایسیکس کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ کاؤنٹی کی طرف سے 9 فرسٹ کلاس، 29 ایک روزہ اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے دو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈومینیٹرز کی جانب سے کھیلے تھے۔



