پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استفعیٰ دیا، ایشلے نوفکی کے لیے ایشین گیمز 2026 پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری سیریز ہو گی جس کے بعد وہ قومی ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے الگ ہو جائیں گے۔
ایشلے نوفکی نے گزشتہ سال مئی میں قومی ٹیم کو بطور بولنگ کوچ جوائن کیا تھا۔ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران عمر گل کو ہٹانے کے بعد ریڈ بال کی کوچنگ بھی ایشلے نوفکے کو سونپی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کو نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، وہ وائٹ بال کرکٹ میں نیدرلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
ایشلی نوفکی کا نیدرلینڈز ٹیم کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ
ایشلے نوفکی کا نیدر لینڈز کرکٹ بورڈ کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ ہوا ہے، وہ 2027 مینز ورلڈ کپ اور 2008 کے ٹی ٹوئںٹ ورلڈ کپ کوالیفکیشن میں نیدرلینڈز ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
KNCB appoints Ashley Noffke as Head Coach, Netherlands Men’s Cricket Team, to lead the side into the 2027 ODI and 2028 T20 World Cup qualification.
He succeeds Ryan Cook, who is stepping back to spend more time with his family. Noffke has signed an initial two-year contract to the end of 2028.
— Cricinfo (@cricinfo) September 23, 2026
ایشلے نوفکی کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق بولنگ کوچ کے لیے کم سے کم 5 سالہ کوچنگ اور لیول تھری کوچنگ کا تجربہ ہونا لازمی ہے، کوچ کی تعیناتی کے لیے درخواستیں 8 اکتوبر کو وصول کی جائیں گی۔



