وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اہم اسکیموں ڈیفنس سیونگز اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کرتے ہوئے نئے ریٹس جاری کر دیئے ہیں۔
نئے منافع کے تحت ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی مدت 10 سال مقرر ہے، جس میں ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر میچورٹی کے وقت 3 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔
ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر پہلے سال ایک لاکھ 10 ہزار روپے، دوسرے سال ایک لاکھ 21 ہزار روپے، تیسرے سال ایک لاکھ 33 ہزار، چوتھے سال ایک لاکھ 47 ہزار اور پانچویں سال ایک لاکھ 63 ہزار روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔
چھٹے سال ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ایک لاکھ 82 ہزار روپے، ساتویں سال 2 لاکھ 4 ہزار، آٹھویں سال 2 لاکھ 30 ہزار، نویں سال 2 لاکھ 62 ہزار اور دسویں سال تین لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔
بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پر ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ ڈیڑھ ہزار منافع
دوسری جانب بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پر بھی منافع کی شرح میں کمی کی گئی ہے، نئی شرح کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 1 ہزار 50 روپے منافع ملے گا جو سالانہ بنیاد پر 12.60 فیصد بنتا ہے۔
بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس خصوصی طور پر بیواؤں اور سینئر سٹیزنز کی مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائے گئے تھے۔
دو ہفتے قبل بھی بیشتر سیونگ اسکیموں پر منافع میں کمی بکہ صرف ایک سالہ شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کی شرح میں معمولی اضافہ کیا گیا تھا۔
پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرحِ منافع 36 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد 12.60 فیصد جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس کی شرحِ منافع 36 بیسس پوائنٹس کمی سے 11.16 فیصد کر دی گئی تھی۔
ایک سالہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرحِ منافع میں 11 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد یہ شرح 11.28 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔


