اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 کے ایم این اے محمود بشیرورک کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پرالیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق پولنگ 6 نومبربروزاتوارہوگی، امیدوار28 ستمبرسے 30 ستمبرتک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست یکم اکتوبرکو شائع کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 5 اکتوبرآخری تاریخ مقررکی گئی ہے، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 9 اکتوبرتک دائرکی جاسکیں گی۔
اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پرفیصلے کی آخری تاریخ 15 اکتوبرمقررکی گئی ہے، امیدوار17 اکتوبرتک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کوانتخابی نشانات 19 اکتوبرکوالاٹ کیے جائیں گے، جس کے بعد انتخابی عمل مزید آگے بڑھے گا اور6 نومبر کو حلقے میں پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 77 گوجرانوالہ کی نشست رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پراب ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔
قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ 28 ستمبرسے شروع ہوگا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول میں انتخابی عمل کے تمام اہم مراحل اوران کی حتمی تاریخیں بھی مقرر کردی گئی ہیں۔



