ایران میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی ایک معمولی مگر لازمی چیز یعنی انڈے کو سلیبرٹی کا جیسا پروٹول مل رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور انڈے کی آسمانوں کو چھوتی قیمت ہے۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں سوشل میڈیا پر انڈوں کیساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا ٹرینڈ زور پکڑ رہا ہے جسے مہنگائی کے خلاف خاموش اور علامتی احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ صارفین شاپروں میں چند انڈوں کیساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کہ یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مہنگائی کے باعث ان کے لیے انڈے خریدنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
ایران میں بنیادی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے عام لوگوں کے گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے۔ امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ بھی ایرانی معیشت پر دباؤ بڑھا رہا ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ مہنگی ہو رہی ہیں۔
روسای اتحادیه و اتاق ها و کارشناسان اجاره ای را ردیف کرده بودند که بگویند افزایش قیمت مرغ بخاطر حذف ارز ترجیحیست نه جنگ!
امروز مرغ ۲۶۰ هزارتومان علی رغم محاصره و دلار ۲۳۰ هزار تومانی!
حالا اجازه هست بپرسیم ۸ سال ۱۵۰ میلیارد دلار ارز ترجیحی یک هفتم قیمت را برای چه دادید؟
۱۵۰… pic.twitter.com/cjjMtsdsOS
— محمدحسین مصباح (@mohamadmsb) September 15, 2026
رپورٹ کے مطابق ایران میں آج کل روزمرہ گفتگو میں مہنگائی اہم ترین موضوع ہے جبکہ ’بہت مہنگا‘ گفتگو کا عام جملہ بن چکا ہے۔ کئی خاندان اپنے محدود بجٹ میں اخراجات پورے کرنے کے لیے معمولی اشیاء کی قیمتوں پر بھی نظر رکھنے پر مجبور ہیں۔
مہنگائی کی شدت کا اندازہ ایرانی پارلیمان کے سپیکر کے ایک مشیر کے حالیہ بیان سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا، ’میں سخت گیر رہنما ہوں، لیکن ایک بچے کے ڈائپر کی قیمت 8 لاکھ 60 ہزار تومان ہو چکی ہے۔‘
اس بیان کو ایران میں بڑھتی قیمتوں کے اثرات کی ایک مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں مہنگائی اب صرف عام گھرانوں ہی نہیں بلکہ حکومتی حلقوں میں بھی تشویش کا باعث بن رہی ہے۔
بڑھتی مہنگائی کے باعث ایرانی حکام کو اس کے ممکنہ سماجی اور سیاسی اثرات پر بھی توجہ دینا پڑ رہی ہے جو ایک جانب امریکا اور اسرائیل کیساتھ جنگ میں پھنسے ہیں تو دوسری جانب انہیں سفارتی محاذ پر بھی سرگرم رہنا پڑ رہا ہے۔
ان حالات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نئے چیلنجز پیدا کر رہی ہے جس میں انڈے جیسی روزمرہ استعمال کی لازمی چیز بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہو تی کی قیمت بھی تہران میں اس وقت ایک انڈے کی قیمت تقریباً 4 ہزار 600 سے 8 ہزار تومان کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔



