بھارت میں ہونے والے 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھارت کے اعلیٰ افسران سوشل میڈیا پر اپنے ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن گئے۔
اجلاس کے دوران بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں جن میں وہ ندیدوں کی طرح اپنے آس پاس سے بے نیاز خشک میوہ جات سفارتی میز پر بیٹھے خشک میوہ جات اور دیگر اسنیکس پر ہاتھ صاف کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔
🇮🇷🇮🇳 Iranian President Pezeshkian is addressing the BRICS Summit.
Behind him, India’s Foreign Ministry spokesman Randhir Jaiswal is absolutely demolishing a box of nuts.
Eating. Licking his fingers. Going back in.
Eventually, someone takes the box away.
A diplomatic…
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) September 14, 2026
زیادہ توجہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے کھانے کے انداز نے کھینچی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان تقریر کر رہے جبکہ ان کے پیچھے تیسری قطار میں بیٹھے جیسوال ڈرائی فروٹ کا پیکٹ خالی کرنے میں جٹے ہیں۔
Another foody Desi James Bond spotted at the BRICS Summit. 😂
Mission Impossible : ❌️
Mission : Find the snacks ✅️💀 pic.twitter.com/fThmRVAKOu— Priya Purohit (@Priyaa_Purohit) September 13, 2026
جیسوال تیزی سے کھائے جا رہے تھے جیسے کئی دنوں سے کھانے کو کچھ نہ ملا ہو۔ اسی دوران ویڈیو میں ایک ہاتھ نظر آتا ہے جو ان کے آگے سے پیکٹ اٹھا لیتا ہے جبکہ اپنے سامنے موجود ڈرائی فروٹس کا خاتمہ کرنے کے بعد جیسول مزے سے اپنی انگلیاں بھی چاٹتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے ’اسنیک ڈپلومیسی‘ اور ’برکس بوفے‘ جیسے دلچسپ نام دیے، جبکہ بعض صارفین نے اجلاس میں پیش کیے جانے والے کھانوں پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔
BRICS SUMMIT ❌️
BRICS buffet ✅️Bro came for geopolitics but got distracted by the snacks. 😭
Diplomacy can wait…. the food can’t.😂 pic.twitter.com/47ouCkgbvd
— Priya Purohit (@Priyaa_Purohit) September 13, 2026
صارفین کی اکثریت نے اعلیٰ سطح کے سفارتی اجلاس کے دوران اس طرح کھانے کے انداز کو سفارتی آداب کے تناظر میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
تاہم بھارتی صحافی رویش کمار سمیت بعض افراد نے اس عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ طویل اجلاسوں کے دوران کھانے کا وقت نہ ملنے کی صورت میں بھوک لگنا ایک فطری انسانی ضرورت ہے اور ایسے مواقع پر انسانی تقاضوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔
विदेश मंत्रालय के प्रवक्ता रणधीर जायसवाल का वायरल वीडियो देखा और देखते ही बंद कर दिया। बिल्कुल हँसी नहीं आई। उदास कर गया। जिसने भी किया है, ग़लत किया है। किसी के भी खाते समय कैमरा लगा देंगे तो कुछ अजीब लम्हे क़ैद हो जाएंगे। अफ़सर कई दिनों से भाग रहे होते हैं। किसी का बीपी नीचे जा…
— ravish kumar (@ravish_journo) September 13, 2026
انہوں نے افسران کا بھرپور دفاع کیا اور ان کا مذاق اڑانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوتے کہا کہ اسے مواقع پر کھانے پینے کی چیزیں کھانے پینے کے لیے ہی رکھی جاتی ہیں۔ “یہ شرمناک حرکت ہے، دوسروں کے وقار کا خیال رکھا جانا چاہیے۔”
یہ دلچسپ واقعہ نئی دہلی میں 12 اور 13 ستمبر کو ہونے والے 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوران پیش آیا، جس میں عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی، جبکہ اجلاس کے اختتام پر نئی دہلی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
برکس اجلاس میں عالمی تعاون، معاشی معاملات، علاقائی سلامتی، عالمی تجارت اور دیگر اہم جغرافیائی سیاسی امور پر توجہ مرکوز کی گئی۔
