راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی کمپنی پاور یو ایس کے وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاور یو ایس کا وفد رابرٹ بریٹ ویلیکویچ کی قیادت میں جی ایچ کیو پہنچا، جہاں وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراوردفاعی شعبے میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی ٹیکنالوجی میں تیزی سے بدلتے ہوئے رجحانات پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ دفاعی خریداری، پیداواراوراستعداد کاربڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی اور جدت کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ قومی سلامتی اوراستحکام کے تقاضوں سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور جدید حل کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔
ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مستقبل کے تعاون سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔



