انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی نے) کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔
ٹیسٹ بیٹرز میں انگلش کھلاڑی ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم 2 درجے کی ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے۔
آئی سی سی کے مطابق سعود شکیل کی بھی 2 درجے ترقی ہوئی ، وہ رینکنگ میں 16 ویں پوزیشن پر آ گئے۔ اس کے علاوہ شان مسعود 4 درجے کی ترقی سے 37 ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں مچل اسٹارک بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار
ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک بدستور پہلے نمبر پر ہیں ، جبکہ انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اولی رابنسن فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان کے نعمان علی ایک درجہ تنزلی سے 10 ویں پوزیشن اور محمد عباس ایک درجہ کی تنزلی سے 16 ویں نمبر پر چلے گئے۔
ون ڈے باؤلرز کی فہرست میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی سے 7 ویں نمبر پر جبکہ ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی سے 14 ویں پوزیشن پر آ گئے۔
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے ابرار احمد دوسرے نمبر پر ہیں، محمد نواز ٹی ایک درجے کی ترقی کے بعد 8 ویں اور سلمان مرزا 2 درجے کی تنزلی سے 18 ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما دوسرے نمبر جبکہ صاحبزادہ فرحان دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔
ٹی 20 آل راؤنڈرز رینکنگ میں سکندر رضا کی پہلی ، صائم ایوب کی دوسری پوزیشن
اس کے علاوہ ٹی 20 آل راؤنڈرز رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے نمبر جبکہ صائم ایوب دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
واضح رہے ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نویں نمبر پر چلی گئی ہے، پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقا دوسرے ، نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، بنگلہ دیش چھٹے، سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔



