اسلام آباد: ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے مقرر ہوگئی۔
جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالرکی قدرمیں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیریقینی اورجغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔
عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دیتے ہیں۔
غیر یقینی میں اضافے کے باعث سونے کی طلب بڑھتی ہے، جس کا براہ راست اثرعالمی اورمقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت پر پڑتا ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی حالات میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔



