برطانیہ میں لندن سمیت تمام بڑے ایئرپورٹس پر ہزاروں پروازیں منسوخ یا معطل ہونے کے بعد آج بھی فلائٹ آپریشن معمول پر نہ آسکا۔
ایوی ایشن اینالیٹکس فرم ’سیریم‘ کے مطابق گزشتہ روز 1,750 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ آج مزید 153 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس سے نہ صرف لاکھوں مسافر متاثر ہوئے بلکہ ایئرلائنوں کو بھی لاکھوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
🚨🇬🇧 Meanwhile at the UK’s Largest Airports
“We’ve waited 5 hours – can we at least not get a drink of Water?”
Absolute Chaos at ALL of Britains Major Airports as hundreds of Flights are cancelled due to technical disruptions.
This is Heathrow & Gatwick – Britains 2 biggest… pic.twitter.com/Wbk171DpOh
— Concerned Citizen (@BGatesIsaPyscho) September 9, 2026
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق پروازیں گزشتہ روز معطل ہونا شروع ہوئیں جس کی بنیادی وجہ ایئر ٹریفک کنٹرول نظام میں خرابی کو قرار دیا گیا۔
خرابی باعث کئی گھنٹوں تک برطانیہ کی فضائی حدود میں پروازیں شدید متاثر رہیں۔ ایئرپورٹس نے آج صبح پروازیں بحال کرنا شروع کیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ معمول کی پروازیں بحال ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔
Following yesterday’s NATS technical issue, flights are operating today, but some disruption may continue as airlines reposition aircraft and crew.
Please check your flight status with your airline before travelling to the airport and only travel if your flight is confirmed to be… pic.twitter.com/DZ2g7GQYkL— Heathrow Airport (@HeathrowAirport) September 9, 2026
خبررساں ادارے برطانوی ٹرانسپورٹ وزیر ہیڈی الیگزینڈر نے ایئر ٹریفک کنٹرول فراہم کرنے والے ادارے ’نیٹس‘ (NATS) کے سربراہ مارٹن رولف کو طلب کرلیا ہے تاکہ ان سے خرابی کی وجوہات اور نظام کی کارکردگی کے بارے میں وضاحت لی جا سکے۔
I’m aware of a technical issue impacting flights at airports including Heathrow and Gatwick.
Technicians have idenfitied the issue and are fixing it as we speak. I know this will be frustrating for passengers and I’m sorry. Please check with your airline for latest advice.
— Heidi Alexander MP (@Heidi_Labour) September 8, 2026
ہیڈی الیگزینڈر نے کہا کہ وہ اس بات کی یقین دہانی چاہتی ہیں کہ اس واقعے سے سبق سیکھا جائے گا اور ہوا بازی کے نظام کو سپورٹ کرنے والے ٹیکنالوجی اور انفرااسٹرکچر قابلِ اعتماد ہیں۔
نیٹس کے سربراہ مارٹن رولف نے متاثرہ مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ خرابی سائبر حملے کے باعث نہیں ہوئی۔ انہوں نے مسئلے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اولین ترجیح مسافروں کی حفاظت ہے۔
ℹ️ Technical issue
Recovery from today’s system issue has taken longer than we had hoped . Our system issue is now resolved, we are operating normally and working as hard as possible to clear the backlog of flights. (1/2) https://t.co/NpFp3PBDo7
— NATS (@NATS) September 8, 2026
برطانیہ کے مصروف ترین ایئرپورٹ ہیتھرو نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی ایئرلائن سے پرواز کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں، کیونکہ منگل کی خرابی کے باعث پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔
گیٹ وک ایئرپورٹ نے بھی مسافروں کو یہی مشورہ دیا ہے۔
رائن ایئر کے مطابق منگل کو اس کی تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار مسافر متاثر ہوئے اور 200 سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، جبکہ برٹش ایئرویز نے 100 پروازیں منسوخ یا متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیں۔
برطانیہ میں اتنے بڑے پیمانے پر پروازیں معطل ہونے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل اگست 2023 میں بھی ایئر ٹریفک کنٹرول نظام میں خرابی کے باعث پروازوں کی منسوخی سے ایئرلائنز کو تقریباً 100 ملین پاؤنڈ کا نقصان ہوا تھا۔
Ryanair’s Chief Operations Officer Neal McMahon calls out NATS CEO Martin Rolfe’s incompetence with yet another UK ATC System Failure‼️ pic.twitter.com/zumRFgOw2A
— Ryanair (@Ryanair) September 8, 2026
یورپ کی سب سے بڑی ایئرلائن رائن ایئر 2023 سے نیٹس کے سربراہ مارٹن رولف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی رہی ہے، جبکہ وِز ایئر کی برطانیہ میں منیجنگ ڈائریکٹر یوان موینیہن نے بھی ان کے عہدے پر برقرار رہنے پر سوال اٹھایا ہے۔
نیٹس برطانیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول کی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جس کی ملکیت میں ایئرلائنز، پنشن فنڈز اور برطانوی حکومت بھی شامل ہیں۔
