وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں بھرتیوں کے خواہشمند افراد کو خوشخبری دیتے ہوئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں ملازمتوں کے لیے درخواستیں اب 14 ستمبر 2026 تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
More opportunities for our youth
The application deadline for jobs in Islamabad Police and NCCIA has been extended till 14th September 2026.
Young men and women from across Pakistan step forward, serve the nation with pride. pic.twitter.com/MyXEyaF0qu
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 5, 2026
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ان ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ مرد و خواتین آگے بڑھیں اور قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں دستیاب ملازمتوں کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ملازمتوں کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ملک بھر کے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں اور انہیں قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
حکام کے مطابق بھرتیوں میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے امیدوار حصہ لے سکتے ہیں، جس سے مختلف علاقوں کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کے حصول کا موقع ملے گا۔
اسلام آباد پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا مقصد پولیس فورس میں دستیاب نشستوں کو پُر کرنا ہے، جبکہ این سی سی آئی اے میں ملازمتوں کے مواقع سائبر کرائم سے متعلق ادارے میں خدمات انجام دینے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے اہم موقع ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بڑی تعداد میں نوجوان سرکاری ملازمتوں کے مواقع میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

