ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 39 سالہ میسی نے اپنے فیصلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے انہیں انتہائی تکلیف پہنچی ہے۔ قومی ٹیم کا حصہ بننا انہیں پسند تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ وہ قومی ٹیم کو الوداع کہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ قومی ٹیم اور فٹبال کو اپنا سب کچھ دے چکے ہیں، اب ان کے پاس فٹبال کو دینے کے لیے مزید کچھ نہیں۔
ارجنٹائن کے کپتان نے کہا کہ ان کے بعد کچھ بہترین نوجوان کھلاڑی آ رہے ہیں جو قومی ٹیم میں پہنچنے کے مستحق ہیں۔
میسی نے کہا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا پیغام 21 جولائی کو لکھا تھا، یعنی ارجنٹائن کے اسپین کے ہاتھوں ورلڈ کپ فائنل ہارنے کے دو روز بعد۔
میسی نے کہا کہ رواں برس اپنے والد جارج میسی کے انتقال کے بعد وہ اپنے فیصلے کے حوالے سے پہلے سے بھی زیادہ پُریقین ہوگئے ہیں۔ جارج میسی 68 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
View this post on Instagram
لیونل میسی نے 207 بین الاقوامی میچز میں ارجنٹائن کی نمائندگی کرتے ہوئے 125 گول کیے اور وہ ملک کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2022 میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کو چیمپئن بھی بنوایا تھا۔


