پمز اسپتال نے آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور ریسکیو کیے گئے بچے کے بارے میں تفصیل جاری کر دی ہے۔
اسپتال کی دستاویز کے مطابق 14 بچے جاں بحق ہو ئے جبکہ 15ویں بچے کو ریسکیو کر لیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے بچوں میں خاتون جویریہ کا نومولود بچہ والد کا نام سمیع اللہ ہے، خاتون عالیہ کانومولود بچہ والد کا نام راشد ہے۔اسپتال کے مطابق خاتون انیسہ کا نومولود بچہ جاں بحق ہوا ، والد کا نام عبداللہ ہے۔
خاتون آسیہ بی بی کے ہاں جڑواں بچوں ہوئے ، دونوں بچے آتشزدگی میں جاں بحق ہو گئے ، والد کا نام بہادر ہے۔دستاویز کے مطابق خاتون شکیلہ کا نومولود بچہ جاں بحق ہوا ، والد کا نام محمد تنویر ہے۔
خاتون سدرہ کا نومولود بچہ اسپتال میں آتشزدگی کی وجہ سے جاں بحق ہوا ، والد کا نام عمران ہے۔خاتون سنبل کا نومولود بچہ بھی اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہوا، والد کا نام عثمان ہے۔
خاتون کرن فاطمہ کا نومولود بچہ اس واقعہ میں جاں بحق ہوا ، والد کا نام محمد سعد الرحمٰن ہے، خاتون آمنہ کا نومولود بچہ بھی موت کے منہ میں چلا گیا، والد کا نام خرم ہے۔ خاتون ماریہ کا نومولود بچہ بھی جاں بحق ہوا، والد کا نام قیوم ہے۔
خاتون خضرہ کا نومولود بچہ بھی آگ کی نذر ہو گیا، والد کا نام مدثر ہے، خاتون حفصہ کا نومولود بچہ بھی جاں بحق ہوا، والد کا نام اشتیاق ہے۔14 بچہ خاتون عروسہ سعید کا تھا جو اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہوا، والد کا نام عدریس خان ہے۔
ریسکیو کیا گیا بچہ خاتون آصفہ کا ہے جس کے والد کا نام وقاص ہے، واضح رہے کہ پمز اسپتال میں صبح 6 بج کر 54 منٹ پر آگ لگی، جس میں چودہ بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

