ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصر الدین اسماعیل نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا جبکہ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
بعد ازاں ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی، وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
H.E. Dato’ Seri Saifuddin Nasution Ismail, Minister of Home Affairs of Malaysia, calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif at the Prime Minister House. Islamabad, 21 August 2026. pic.twitter.com/HCKyCQWDDZ
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) August 21, 2026
ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیا جبکہ پاکستان کی امن کے لیے کوششوں کی ملائیشیا کی جانب سے حمایت کو سراہا۔
ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے وزیراعظم انور ابراہیم کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں ملائیشیا کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
مسائل کی آڑ میں کوئی محب وطن بندوق نہیں اٹھا سکتا، دہشتگردی کے پیچھے دشمن ممالک ہیں، وزیراعظم
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سزایافتہ افراد کی منتقلی کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے معاہدے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے دستخط کیے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، طلال چوہدری، طارق فاطمی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
