وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانیں گنوائیں ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کیخلاف مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی۔
اسلام آباد میں ایس ایس ڈی او کے زیر اہتمام کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کے ہر طبقے نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں، 2017 میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا تھا۔
پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات عائد کیے ، تاہم ریاست نے ہر الزام کا عملی اور مدلل جواب دیا ، وزیراعظم نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی۔ اس پیشکش نے پاکستانی موقف کو تقویت ملی۔
معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ایک کے بعد ایک کامیابی ملی، عطا تارڑ
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف متحرک جبکہ بھارت اس میں ملوث ہے، مختلف ممالک میں دہشتگردی اور قتل و غارت میں بھی بھارت ملوث ہے۔ کلبھوشن کی بلوچستان سے گرفتاری بھارتی دہشتگردی اور سہولت کاری کا ثبوت ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انسداد دہشتگردی کے ریاستی فیصلے پر اسٹیک ہولڈرز نے لبیک کہا، معرکہ حق کے دوران پاکستان نے بیانیے سمیت ہر محاذ پر بھارت کو شکست دی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے کہا کہ جنگ میں لاہور اور ملتان کا پورٹ تباہ کر دیا ، آج کے دور میں انفارمیشن وار فیئر اور بیانیے کی اہمیت ہے، تاثر کو حقیقت سے ہم آہنگ کرنا اہم ہوتا ہے۔
خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ، بھارتی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا ، عطاء تارڑ
انہوں نے کہا کہ سوات سے بلوچستان اور جنوبی پنجاب تک دہشتگردی کے خطرات کا مقابلہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا گیا، اڑھائی سے 3 سال میں دہشتگردی کے خلاف بہترین کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
