وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانا بھارت کی عادت ہے۔ ایک سال بعد بھی بھارت شواہد پیش نہ کرسکا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کی ترقی و خوشحالی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے کیخلاف ورزی کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔
ایرانی وفد کی اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے باضابطہ جواب کا انتظار ہے، عطا تارڑ
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی، سکیورٹی کی موجودگی میں پہلگام واقعہ ہونا بھارت کیلئے باعثِ شرمندگی ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سیاسی مفادات کے حصول کیلئے کیا۔
دنیا آج بھی بھارت سے سوال کر رہی ہے کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کا کیا بنا، پہلگام واقعہ بھارتی کھوکھلی سوچ کوظاہر کرتاہے۔
پاکستان نے امریکا کے ساتھ تعلقات اعتماد کی بنیاد پر قائم کئے، عطاتارڑ
وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ، بھارت کشمیر مسئلے کو داخلی معاملہ قرار دے رہا ہے، بھارت اندرونی معاملات کو بیرونی بنا کر پیش کرتا ہے۔
