ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے۔ ان میں صرف سویلین طیارے شامل ہیں، جبکہ فوجی طیارے اس میں شامل نہیں ہیں۔
ایرانی وزیر برائے مواصلات فرازانے صادق نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے نہ صرف ہوائی اڈے نشانہ بنائے بلکہ بجلی اور پانی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا۔
فرازانے صادق نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 100 طیارے تباہ کئے جانے کے باوجود ایران نے 8 طیاروں کی مدد سے حج پروازیں کامیابی سے انجام دیں جبکہ جنگ کے دوران بھی ریل، روڈ اور بندرگاہوں سے ٹرانسپورٹیشن جاری رہی۔
وزيرة الطرق الإيرانية: تضرر 100 طائرة مدنية خلال الحرب.. و8 منها دمرت بالكامل
⭕ وزيرة الطرق الإيرانية فرزانة صادق تكشف عن تضرر نحو 100 طائرة خلال الحرب
⭕ فرزانة صادق أكدت أن 8 طائرات مدنية جرى تدميرها بالكامل خلال الحرب مع الولايات المتحدة وإسرائيل
⭕ الوزيرة الإيرانية أكدت… pic.twitter.com/0TK0idWBqJ
— الحدث (@AlHadath) August 17, 2026
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ مواصلات کا تباہ انفراسٹرکچر جلد از جلد بحال کیا جائے۔
صادق نے بحری بیڑے کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے بتایا کہ تقریباً 140 نجی بحری جہازوں کو نقصان پہنچا، جن میں چھوٹی ماہی گیری کی کشتیاں اور تجارتی کشتیاں شامل ہیں۔
ایرانی وزیر برائے مواصلات کا مزید کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے 25 صوبوں میں 400 شہروں پر بمباری کی جن میں ایک لاکھ کمرشل اور رہائشی یونٹ متاثر ہوئے۔
ایرانی آرمی چیف کا امریکی فوجی کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاملے پر عمان کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل کے قریب ہے۔
تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آمدورفت کے راستے کے نقشے کے بارے میں ایک مفاہمت طے پا گئی ہے۔ آبنائے ہرمز میں عدمِ تحفظ کی وجہ امریکا کے غیر قانونی اقدامات ہیں۔
