چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ شائقین سے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچز دیکھنے کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم آنے کی اپیل کرتے ہوئے شائقین کے لیے بڑا سرپرائز دینے کا اعلان کردیا۔
ایکس پر جاری اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ’’ہیلو ملتان! نیشنل چیمپئنز کپ آج بھی جاری ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ شائقین کے پسندیدہ کرکٹرز صاحبزادہ فرحان، عرفات منہاس، حسن علی، سفیان مقیم، فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف اور نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔
Hello, Multan!
The National Championship Cup action is LIVE today and some of your favourite stars are taking the field
⭐ Sahibzada Farhan
⭐ Arafat Minhas
⭐ Hasan Ali
⭐ Sufiyan Muqeem
⭐ Fakhar Zaman
⭐ Shadab Khan
⭐ Faheem Ashraf
⭐ Naseem ShahCome with your friends…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 15, 2026
چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ فینز کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم آئیں اور سنسنی خیز کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک داخلہ مفت ہوگا۔
محسن نقوی نے اہل ملتان سے مخاطب ہو کر مزید کہا کہ آج رات 10 بجے جشن آزادی کی مناسبت سے “ملتان کے لیے ایک سرپرائز بھی ہوگا”۔
Senior Minhas gets the younger! ☝️
Sameer looks to dab it to third man, but edges it back onto his stumps 🎯#NationalChampionsCup | #KhelAzadiSe pic.twitter.com/fT1531jOgR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 15, 2026
واضح رہے کہ ملتان میں آج نیشنل چیمپئن کپ کا پانچواں میچ پاکستان گریننز اور پاکستان بلیوز کے مابین کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستان گریننز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
