صدر مملکت آصف زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق لاہور ، سندھ ، پشاور ، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری دے دی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی، صدرِ مملکت کی منظوری
اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں ، الاؤنسز اور پنشن آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی سمری پر بھی دستخط کر دیئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت نے ہائیکورٹ ججز کے رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی منظوری دی۔
علاوہ ازیں صدر زردار ی نے ہارون اختر کو وزیرِ اعظم کا مشیر صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی بھی منظوری دیدی۔
صدر زرداری نے کم عمر بچوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے 20 اور 21 جولائی کے اجلاسوں میں 19 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔ اجلاسوں میں 5 ایڈیشنل ججز کی مستقلی اور ایک جج کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔ ججز سمری پر دستخط نہ ہونے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر ہوئی تھی۔
صدر مملکت کی جانب سے دستخط کے نتیجے میں ججز نامزدگیوں کا معاملہ حل ہونے سے ہائیکورٹ کی کارروائی غیر موثر ہو جائے گی۔
