‘‘بشریٰ عمران میں الیکشن جتوانے والی کرامات نہیں‘‘

‘‘بشریٰ عمران میں الیکشن جتوانے والی کرامات نہیں‘‘ | urduhumnews.wpengine.com

عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالر کی اسمگلنگ کرنے والے اپنے دن گنا شروع کردیں—فائل فوٹو۔


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا محمد مانیکا نے کہا ہے کہ میں بچپن سے بشریٰ عمران خان کو جانتا ہوں ان میں ایسی کرامات نہیں کہ کسی کو الیکشن جتوا سکیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان الیکشن  بشریٰ مانیکا کی کرامت سے نہیں کسی اور کی کرامات سے جیتے ہیں۔

عطا محمد مانیکا نے الزام لگایا کہ بشریٰ بی بی ان کے بیٹے کو پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار کرانے کے لیے مسلسل فون کرتی رہیں مگر انہوں نے انکار کر دیا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کامیاب امیدوار وہی ہیں جو الیکشن سے قبل ن لیگ سے جدا کرا دیے گئے، آزاد امیدوار پورا کھیل خراب کرتے ہیں ان پر پابندی لگنی چاہیے۔

عطا مانیکا کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران لیگی اراکین کے ساتھ پارٹی قیادت کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، اس وجہ سے بڑی تعداد میں اراکین پارٹی سے بدظن ہوئے۔


متعلقہ خبریں