نیویارک: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کھلنے کی صورت میں جنگی کامیابی کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہے تھے، تاہم ایران کی جانب سے نئی شرائط سامنے آنے کے بعد صورتحال پیچیدہ ہو گئی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کو توقع تھی کہ تہران جلد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کرے گا اور ایسا ہونے کی صورت میں امریکی صدر فتح کا اعلان کر دیتے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایٹمی معاہدے کے بغیر بھی کشیدگی کم کر کے پیچھے ہٹنے پر آمادہ تھے، تاہم ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی اجازت دینے کے بدلے بڑی رقم کا مطالبہ کر دیا۔
وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ایران نے امریکی ادائیگیوں کی مد میں اربوں ڈالر اور امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا، جبکہ تہران کی شرائط میں امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنا بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے عبوری معاہدے کی خلاف ورزی تک بات چیت نہیں ہو گی، ایرانی وزیر خارجہ
رپورٹ کے مطابق ایران کے نئے مطالبات نے ٹرمپ کو مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کی امیدیں متاثر ہوئیں۔
