محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی، شمالی اور وسطی علاقوں میں آج مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔
گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سکردو، بابوسر، استور، ہنزہ، گوپس، بونجی اور چلاس میں بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ گلگت کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، مظفرآباد، راولاکوٹ اور گڑھی دوپٹہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بارش کے باعث بعض مقامات پر نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کا خدشہ بھی ہوسکتا ہے۔
Seasonal Agro Climate Outlook (August to October, 2026) URDU#PakistanWeather #SeasonalOutlook #Monsoon2026 #AgriculturePakistan #FarmersAdvisory #Punjab #Sindh #KPK #GilgitBaltistan #AJK #Balochistan #ClimateUpdate #WeatherForecast #PakistanAgriculture #CropPlanning pic.twitter.com/WV4NhGmYq0
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) August 7, 2026
خیبرپختونخوا کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بھی موسم کے خراب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، مالم جبہ اور سیدو شریف میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بعض مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی اور مزید بادل برسنے کا امکان موجود ہے، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید خوشگوار ہوسکتا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کریں اور ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتیں، خصوصاً پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے افراد موسم اور سڑکوں کی صورتحال کو مدنظر رکھیں۔
الٹی گنتی والے خود بھی سیدھے ہو جائیں گے ، ان کی گنتی بھی سیدھی ہو جائیگی ، رانا ثناء اللہ
محکمہ موسمیات نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
