وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معاہدے کو عملی شکل دینے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار قابل قدر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو امن، سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ کی جانب ایک تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایمان، دوستی اور امن کے مشترکہ عزم میں بندھے ہوئے ہیں۔
Honoured to sign the Makkah Joint Defence Agreement alongside my dear brothers, HRH Crown Prince Mohammed bin Salman and H.E. President Recep Tayyip Erdoğan.
Three brotherly nations, united by faith, friendship and a shared resolve for peace and security.
May this historic… https://t.co/v4gcORhbyd
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حرمین شریفین کے سائے تلے طے پانے والا یہ معاہدہ آنے والی نسلوں کے لیے امن کا مضبوط حصار ثابت ہوگا، جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ امت مسلمہ کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کا ذریعہ بنیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخی مکہ معاہدہ تینوں برادر ممالک کے اتحاد اور مشترکہ وژن کی بہترین عکاسی کرتا ہے اور یہ امن، سلامتی اور استحکام کی بنیادوں کو مزید مضبوط بنانے کا مظہر ہے۔
انہوں نے معاہدے کو عملی شکل دینے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت، غیر معمولی کاوشوں، اخلاص اور بھرپور لگن نے مشترکہ وژن کو حقیقت کا روپ دینے میں اہم کردار ادا کیا، جس پر وہ تہہ دل سے ان کے ممنون ہیں۔
The peacemaker, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir Shah. Widely regarded by many as one of the world’s leading military commanders today. This is what true respect looks like! 🇵🇰🇸🇦#MakkahDefenceAgreement#PakistanSaudiTürkiye pic.twitter.com/GSX5RBREQP
— Saad Kaiser 🇵🇰 (@TheSaadKaiser) August 7, 2026
وزیراعظم نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور پوری امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا باعث بنے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہو گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس مکہ کے قصر الصفا ہوا،جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر طیب ایردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان شریک ہوئے۔ تینوں ممالک نے مشترکہ سلامتی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، خطے کے امن و استحکام کے لیے ہے، اردوان
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے، معاہدے کو مکہ ڈیفنس جوائنٹ ایگریمنٹ کا نام دیا گیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔
