الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے چار بلدیاتی حلقوں میں 9 اگست کو ہونے والی پولنگ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث ملتوی کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ حلقوں میں پولنگ مزید احکامات تک ملتوی رہے گی، جن حلقوں میں پولنگ ملتوی کی گئی ہے، ان میں خضدار، قلات اور ضلع حب کے مختلف بلدیاتی وارڈز شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق میونسپل کارپوریشن خضدار کے وارڈ نمبر 12 میں 9 اگست کو ہونے والی پولنگ ملتوی کردی گئی ہے، اسی طرح میونسپل کمیٹی قلات کے وارڈ نمبر 13 میں بھی پولنگ کا عمل مؤخر کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع حب کی یونین کونسل 16 کے وارڈ نمبر 3 اور یونین کونسل 17 کے وارڈ نمبر 5 میں بھی پولنگ نہیں ہوگی۔ مذکورہ چاروں حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ملتوی کرنے کی وجہ متعلقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو قرار دیا ہے۔
کمیشن کے مطابق موجودہ حالات میں ان حلقوں میں انتخابی عمل کا انعقاد مناسب نہیں، اس لیے امیدواروں اور ووٹرز کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات؛ پونچھ ڈویژن میں پولنگ ملتوی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ خضدار، قلات اور حب کے مذکورہ چاروں بلدیاتی حلقوں میں پولنگ مزید احکامات تک ملتوی رہے گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی تاریخ مقرر کیے جانے کے بعد متعلقہ امیدواروں اور ووٹرز کو آگاہ کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد 9 اگست کو بلوچستان کے ان چار بلدیاتی حلقوں میں انتخابی سرگرمی متاثرہوگی، متعلقہ انتخابی عملے اور دیگر حکام کو بھی پولنگ ملتوی کئے جانے سے متعلق ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کردیں، امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ پابندیوں میں ایران سے متعلق ایک کرپٹو ایکسچینج کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس پر ایرانی مالی سرگرمیوں میں معاونت کا الزام ہے۔
