اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور اس سے باہر امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
President Asif Ali Zardari has welcomed the signing of the historic Makkah Joint Defence Agreement today in the holy city of Makkah as an important contribution to peace, security and stability in the region and beyond.
“This landmark pact strengthens collective deterrence,…— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 7, 2026
صدر مملکت نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بناتا ہے، دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرتا ہے اور تینوں برادر ممالک کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لئے مشترکہ عزم کی توثیق کرتا ہے۔
صدر مملکت نے اس اہم اقدام کو آگے بڑھانے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام برادرانہ تعلقات اور سٹریٹجک شراکت داری کے دیرینہ رشتوں پر استوار ہے۔صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس تاریخی معاہدے کو بابرکت بنائے اور پوری امت مسلمہ کو دائمی امن، سلامتی اور خوشحالی عطا فرمائے۔
واضح رہے پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہو گا۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، خطے کے امن و استحکام کے لیے ہے، اردوان
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس مکہ کے قصر الصفا ہوا،جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر طیب ایردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان شریک ہوئے۔ تینوں ممالک نے مشترکہ سلامتی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
