پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی پی ایل کے لیے قومی کھلاڑیوں کو این او سی 19 اگست سے جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل چیمپئنز کپ میں شرکت کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو این او سی فوری جاری نہیں کئے جا رہے، نیشنل چیمپئنز کپ 11 سے 18 اگست تک ملتان میں کھیلی جا رہی ہے۔
انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ باؤلر جان ٹرنر نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
پی سی بی نے قومی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کو ترجیح دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس میں شریک کھلاڑیوں کو این او سی چیمپئنز کپ کے اختتام کے بعد جاری کیے جائیں گے۔
صائم ایوب ، شاداب خان ، عثمان خان ، معاذ صداقت، نسیم شاہ اور سفیان مقیم کا سی پی ایل میں معاہدہ ہے، یہ کرکٹرز چیمپینز کپ کے لیے مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ عثمان طارق اور حنین شاہ بھی سی پی ایل کے لیے منتخب ہو چکے ہیں، یہ دونوں کھلاڑی چیمپئنز کپ کا حصہ نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق سی پی ایل آج سے شروع ہو رہی ہے جس کا فائنل 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
