عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو مسلسل چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی قیمت 7 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت ایک فیصد اضافے کے ساتھ 4,285.84 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو 18 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
اس کے علاوہ امریکی گولڈ فیوچرز 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 4,345.80 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتے رہے۔
دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ چاندی 0.1 فیصد اضافے سے 62.16 ڈالر، پلاٹینم 1.7 فیصد بڑھ کر 1,764.10 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,377.83 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
سونا پھر سستا ہوگیا،فی تولہ اب کتنے میں ملے گا؟
قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں امریکی ڈالر کی کمزوری، ٹریژری بانڈز کی کم ہوتی ہوئی پیداوار اور آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی امیدیں شامل ہیں۔
آئی جی مارکیٹس کے تجزیہ کار ٹونی سائکامور کے مطابق مشرق وسطیٰ میں سفارتی پیش رفت کی توقعات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سونا اپنی 200 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر مضبوطی سے برقرار رہتا ہے تو قیمت 5,000 ڈالر فی اونس کی سطح کی جانب بڑھ سکتی ہے۔
