ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
شیڈول کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 5 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 28 اگست سے ہوگا، جس کے افتتاحی میچ میں تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
𝐓𝐡𝐞 𝐰𝐚𝐢𝐭 𝐢𝐬 𝐨𝐯𝐞𝐫 🙌
The official fixtures for the #𝐃𝐏𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝𝐖𝐨𝐦𝐞𝐧𝐬𝐀𝐬𝐢𝐚𝐂𝐮𝐩𝟐𝟎𝟐𝟔 are here. All matches will be played under lights at the Dubai International Stadium as Asia's finest go head-to-head for continental glory 🏆#ACC pic.twitter.com/p4PgjbtdIW
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 6, 2026
ویمنز ایشیا کپ کا چھٹا ایڈیشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ اور چین شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کی ٹیمیں ہوں گی۔
گروپ مرحلے میں ہر ٹیم دوسری ٹیموں کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی، جس کے بعد دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر کو گروپ اے کی پہلی پوزیشن والی ٹیم اور گروپ بی کی دوسری پوزیشن والی ٹیم کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو گروپ اے کی دوسری اور گروپ بی کی پہلی پوزیشن والی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
اے سی سی کے مطابق ایونٹ کے تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے، تمام مقابلوں کا آغاز دبئی کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔
ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد نعمان علی کی نئی اننگز، لنکاشائر کاؤنٹی سے معاہدہ
گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا اور بنگلہ دیش کا مقابلہ 6 ستمبر کو ہوگا، جبکہ میزبان متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا بھی اسی گروپ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن ہے جبکہ بنگلہ دیش نے 2018 میں ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا تھا، بھارت تین مرتبہ 2012، 2016 اور 2022 میں ویمنز ایشیا کپ کا فاتح رہ چکا ہے۔
