اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔وزارت توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اگست 2026 سے ہوگا اور یہ قیمتیں 10 اگست 2026 تک مؤثر رہیں گی۔
ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافہ، ایک ہفتے میں کئی شہروں میں 20 کلو تھیلا 100 روپے تک مہنگا
حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل دوسری کمی ہے، جس کے تحت گزشتہ اعلان میں بھی پیٹرول 3 روپے 19 پیسے اور ڈیزل 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔
