خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 10 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں جنوبی وزیرستان اور دیر میں کی گئیں، جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اعظم ورسک میں فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 8 جبکہ دیر میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
لکی مروت ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خوارج کے ٹھکانے تباہ ، کئی دہشتگرد مارے گئے
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
واضح رہے گزشتہ روز بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 12 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 12 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آپریشن شعبان ، بلوچستان میں مزید 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ، مجموعی تعداد 88 ہو گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اگست 2026 کو کی جانے والی یہ کارروائیاں آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم کا حصہ تھیں، جن کا مقصد بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کا خاتمہ ہے۔
5 اگست کو ضلع واشک میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
