ٹوکیو: ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی۔
ایشین گیمز میں ہاکی کا مقابلہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں کھیلا گیا۔
گروپ بی کے میچ میں قومی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور تھائی لینڈ کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔
پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گول اسکور کیے، جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔
View this post on Instagram
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ بی میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ گروپ میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
پاکستان اپنا اگلا میچ 22 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گا، جبکہ پاکستان اپنے دیگر میچ 24 ستمبر کو چین، 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔
جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاح تقریب 19 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ 4 جون تک جاری رہنے والی ان گیمز میں 45 ممالک کے 17 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔



