کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ہفتے کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی معمولی کم ہوئی۔ جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 578 روپے پر آ گئی۔ جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 78 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 22 قیراط کا 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 709 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 377 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی
ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 69 روپے کم ہو کر 7 ہزار 100 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 59 روپے کم ہو کر 6 ہزار 87 روپے پر آ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.69 ڈالر کم ہو کر 66.22 ڈالر فی اونس ہو گئی۔


