اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس میں خطے اور عالمی سطح پر اہم پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کی بگڑتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with the Foreign Minister of Iran, Seyyed Abbas Araghchi.
They exchanged views on regional and international developments, including the deteriorating situation in Occupied East… pic.twitter.com/KHA2I5OctV
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 3, 2026
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی رضامندی کے بغیر ایران تک کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ملاقات کی درخواست کرتا ہے اور پھر بات چیت سے انکار بھی کر دیتا ہے۔ جبکہ تہران یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ صرف عمان کے ساتھ معاملات طے کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور امریکا کی رضامندی کے بغیر ایران تک کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا تیل کمپنیوں سے قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی معاہدے یا ہتھیار ڈالنے کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہو گا، جبکہ امریکا اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ مسائل ایران نے خود کئی دہائیوں قبل پیدا کیے۔
