میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کے علاقے کھگلانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔
اہل علاقہ کے مطابق بچے صبح گھر سے کھیلنے کے لیئے نکلے۔ کافی دیر تک گھر نہ لوٹنے پر اہلخانہ نے ان کی تلاش شروع کی تو بچوں کی لاشیں قریبی مکان میں کھڑی کار سے ملی۔
پولیس کے مطابق بچے کھیلنے کی غرض سے کار میں داخل ہوئے اور کار کے دروازے آٹو میٹک طریقہ سے بند ہو گئے۔ جس کے باعث بچے باہر نہ نکل سکے ، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 7 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق
مرنے والوں میں ایک بچہ اور تین بچیاں شامل ہیں۔ جاں بحق بچوں میں دو سگی بہنیں جبکہ ایک بچہ اور ایک بچی ان کے کزن تھے۔
لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
